عمران خان کومیرے جیسا بندہ نہیں ملا اس لئے وزارت کیڈ ختم کردی :طارق فضل چودھری

عمران خان کومیرے جیسا بندہ نہیں ملا اس لئے وزارت کیڈ ختم کردی :طارق فضل ...
عمران خان کومیرے جیسا بندہ نہیں ملا اس لئے وزارت کیڈ ختم کردی :طارق فضل چودھری

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کو میرے جیسا بندہ نہیں ملا ، اس لئے وزارت کیڈ ختم کردی، سودنوں میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہواہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھر ی نے کہا کہ عمران خان نے وزارت کیڈ ختم کردی ہے ، ان کو کوئی میرے جیسا بندہ نہیں ملا ہوگا اس لئے وزارت کیڈ کوختم کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سودن کے اندر کوئی تبدیلی نہیں آسکتی اور اپوزیشن اور قوم کوبھی یہ توقع نہیں کرنی چاہئے کہ سودن میں حکومت کوئی تبدیلی لے آئے گئی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سنہرے خواب عوام کودکھائے لیکن ان کی ٹیم کی سلیکشن سے عوام کو بہت مایوسی ہوئی ہے ، پہلے سودنوں میں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آنے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ ہواہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزراءکی زبان اور طرز عمل سے اس طرف کچھ پیش رفت نظر نہیں آرہی جس کا خواب عمران خان نے عوام کودکھایا تھا ۔

مزید : قومی


loading...