عمران خان پہلے پاکستان کا سوچتے ہیں اور پھر عوام کا :رمیش کمار

عمران خان پہلے پاکستان کا سوچتے ہیں اور پھر عوام کا :رمیش کمار
عمران خان پہلے پاکستان کا سوچتے ہیں اور پھر عوام کا :رمیش کمار

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہاہے کہ عمران خان پہلے پاکستان کا سوچتے ہیں اور پھر عوام کا سوچتے ہیں، حکومت کو اپوزیشن کی منفی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ موجودہ نظام کنٹرولڈ جمہوری نظام نہیں ہے ، ہم کواس طرف نہیں جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے آنکھوں میں آنکھ ملا کر ٹرمپ کوجواب دیا اور حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان کو خود مختار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عوام کا سوچا جاتا تھا یا اپنا سوچا جاتا تھا لیکن پاکستان کا نہیں سوچا جاتا تھا ، عمران خان پہلے پاکستان کا سوچتے ہیں اور پھر عوام کا سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چین اور سعودی عرب پر بہت سے احسانات ہیں ، ہم نے دیاہی ہے لیا کچھ نہیں ہے اور اگر اب ہم کچھ مانگتے ہیں کہ ہمیں کچھ امداد دو تو وہ پاکستان کیلئے مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک چیز پر ہم غلط ہیں کہ اپوزیشن کی منفی باتوں کا جواب نہیں دیناچاہئے بلکہ صبر سے کام کرناچاہئے ۔

مزید : قومی


loading...