حکومت نیا وزیرخزانہ تلاش کررہی ہے :ناز بلوچ کا دعویٰ

حکومت نیا وزیرخزانہ تلاش کررہی ہے :ناز بلوچ کا دعویٰ
حکومت نیا وزیرخزانہ تلاش کررہی ہے :ناز بلوچ کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ اسد عمر کہاں ہیں جو تیل کی ایک ایک روپیہ قیمت کم ہونے پر قیمتیں کم کرنے کا کہا کرتے تھے ،حکومت نیا وزیر خزانہ تلاش کررہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ حکومت کے کسی بھی کام کی وضاحت کے ساتھ سمجھ نہیں آرہی ، پٹرول کی قیمت میں بین الاقوامی سطح پر کم ہوئی ہے لیکن آ ج اسد عمر کہاں ہیں جو ایک ایک روپیہ تیل کی قیمت کم ہونے پر قیمتیں کم کرنے کا کہا کرتے تھے تو اب وہ تیل کی قیمت کم کریں ، تحریک انصاف کی حکومت نے تو عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لئے شیلٹر ہوم بنانا ایک اچھی بات ہے ہم اس کی تعریف کرتے ہیں لیکن تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر روٹی تک مہنگی کردی ہے اور حکومت کے اقدامات سے سرمایہ کارتذبذب کا شکار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آج تیل کی قیمت کم ہے تو بجلی اور گیس سستی کیوں نہیں ہورہی ؟ تحریک انصاف کا نعرہ تو سستی ہوگی روٹی اور مہنگی ہوگی جان تھا ۔انہوں نے کہا کہ خبریں سنی ہیں کہ حکومت نئے وزیر خزانہ کی تلاش کررہی ہے ، سعودی عر ب سے جوپیسہ آیاہے اس کو استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ تو صر ف بینک اکاﺅٹنس میں رکھنے کیلئے ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...