حکومت نے100دن میں وہ کام کردیئے جو 65سال میں نہیں ہوسکے :وفاقی وزیرفیصل واڈا

حکومت نے100دن میں وہ کام کردیئے جو 65سال میں نہیں ہوسکے :وفاقی وزیرفیصل واڈا
حکومت نے100دن میں وہ کام کردیئے جو 65سال میں نہیں ہوسکے :وفاقی وزیرفیصل واڈا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ میں ملک کی بقاءکیلئے قلم چلانا جانتا ہوں تو ملک کی بقاءکیلئے بندوق چلانا بھی جانتاہوں، 100دن میں وہ کام کردیئے جو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی 65سال میں نہیں کرسکیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے 51ارب روپے جو ایک اکاﺅنٹ سے ملے ہیں ان کابتادیں ، عذیر بلوچ کے کہنے پر کس طرح لوگوں کوعہدوں پر لگایا جاتا تھا ، سوئس اکاﺅنٹس میں پڑے پیسو ں کا بتا دیں، مسلم لیگ ن والے یہ بتائیں کہ نوازشریف خاموش کیوں ہیں اور مریم نواز کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ کیوں بند ہے؟ انہوں نے کہا کہ میرے پا س سودن سے وزارت ہے میں کوئی 65سال سے اس ملک کا حکمران نہیں ہوں لیکن میں نے سودن میں وہ کام کردیئے ہیں جو یہ 65سال میں نہیں کرسکے ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 65سال میں ملک کی چولیں ہلا کررکھ دی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہ برباد کرنیوالے سودن کاحساب مانگ رہے ہیں، ان کی سوچ تھی کہ دوجماعتیں ملک پر راج کریں گے اور تیسرا کوئی نہیں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کی بقاءکیلئے قلم چلانا جانتا ہوں تو میں اپنے ملک کی بقاءکیلئے بندوق چلانا بھی جانتاہوں۔

مزید : قومی


loading...