بنی گالا میں امپورٹڈ بسکٹ اور چاکلیٹس پیش کی جاتی ہیں :محسن شاہنواز رانجھا کا الزام

بنی گالا میں امپورٹڈ بسکٹ اور چاکلیٹس پیش کی جاتی ہیں :محسن شاہنواز رانجھا کا ...
بنی گالا میں امپورٹڈ بسکٹ اور چاکلیٹس پیش کی جاتی ہیں :محسن شاہنواز رانجھا کا الزام

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہاہے کہ عمران خان بتائیں کہ اب بنی گالامیں مپورٹڈ بسکٹ اور چاکلیٹس کہاں سے آرہی ہیں جو مہمانوں کی پیش کی جاتی ہیں؟ہمیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں تحریک انصاف خود ہی اپنی حکومت پر حملہ آور ہے ، فیصل واڈا کو قانون نافذکرنے والے ادارے میں نوکریں کرنی چاہئے تھی۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ہماری خاموشی تحریک انصاف کیلئے کافی ہے ، تحریک انصاف خود کش جیکٹ پہن کر نکلی ہوئی ہے اور آئے روز یہ دھماکہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا نے اگر یہی کام کرنا تھا تو ان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے میں نوکری کرنی چاہئے تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی جائیداد کے متعلق بتائیں کہ علیمہ خان نے اتنی جائیداد کہاں سے بنا لی؟ اور اب اس جائیداد کو ڈکلیئرڈ بھی کردیا گیاہے لیکن آمدنی کے ذرائع نہیں بتائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ذرائع لاکھوں روپے ہیں لیکن اب بنی گالا میں جہازکیسے آرہے ہیں اورا مپورٹڈ بسکٹس اور چاکلیٹس کہاں سے آرہی ہیں جومہمانوں کوپیش کی جاتی ہیں؟ان کوبتانا چاہئے کہ اس سب کچھ کیلئے پیسے کہاں سے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کوکچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے ، تحریک انصاف خود ہی اپنی حکومت پر حملہ آور ہے ۔

مزید : قومی