”ہوٹل سے گراؤنڈ آتے ہوئے سوچا تھا کہ 10 کھلاڑی آؤٹ کرنے ہیں لیکن۔۔۔“ یاسر شاہ نے کیا سوچا تھا اور پھر گراؤنڈ میں کیا ہو گیا؟ حیران کن انکشاف کر کے پاکستانیوں کو مزید خوش کر دیا

”ہوٹل سے گراؤنڈ آتے ہوئے سوچا تھا کہ 10 کھلاڑی آؤٹ کرنے ہیں لیکن۔۔۔“ یاسر شاہ ...
”ہوٹل سے گراؤنڈ آتے ہوئے سوچا تھا کہ 10 کھلاڑی آؤٹ کرنے ہیں لیکن۔۔۔“ یاسر شاہ نے کیا سوچا تھا اور پھر گراؤنڈ میں کیا ہو گیا؟ حیران کن انکشاف کر کے پاکستانیوں کو مزید خوش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا پہلے ہی سے سوچ رکھا تھا۔
دبئی ٹیسٹ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں 41 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ نے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تیسرے دن ہوٹل سے گراؤنڈ آتے ہوئے ہی یہ سوچا تھا کہ اس میچ میں 10 کھلاڑی آؤٹ کرنے ہیں مگر یہ تو وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایک ہی دن میں 10 کھلاڑی آﺅٹ کر دوں گا۔ کپتان کین ولیمسن کو آؤٹ کرنے پر یاسر کا کہنا تھا کہ وہ سپن بولنگ کو اچھا کھیلتے ہیں ان کی وکٹ نے کارکردگی کا مزہ دوبالا کر دیا۔
انہوں نے اپنی کارکردگی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آسڑیلیا کے خلاف کچھ وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آنے کے بعد ردھم حاصل کرنے میں قدرے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب سب ٹھیک چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب میں جہاں چاہتا ہوں، گیند گرانے میں کامیاب ہو جاتا ہوں اور اس کیلئے ہر میچ کے ساتھ باقاعدہ منصوبہ بندی کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل -