عمران خان نے کابینہ کے اجلاس بلا کر کوئی نئی بات نہیں کی :احسن اقبال

عمران خان نے کابینہ کے اجلاس بلا کر کوئی نئی بات نہیں کی :احسن اقبال
عمران خان نے کابینہ کے اجلاس بلا کر کوئی نئی بات نہیں کی :احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان نے کابینہ کے اجلاس بلاکر کوئی نئی بات نہیں کی ، شاہد خاقان عباسی کے دور میں بھی وفاقی کابینہ کے دس گیارہ اجلاس ہوئے تھے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے کابینہ کے اجلاس بلا کر کوئی نئی بات نہیں کی، شاہد خاقان عباسی کے دور میں سات آٹھ ماہ کے عرصہ میں دس گیارہ کابینہ کے اجلاس ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کی کمر توڑی اور تمام وسائل بجٹ سے فراہم کئے ، ساڑھے سترہ سو کلومیٹر طویل موٹر ویز بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی بنیاد بھی ہم نے رکھی تھی کہ پارلیمنٹ کی تمام کارروائی کو براہ راست نشر کیا جائے اور پی ٹی وی پارلیمنٹ کی بنیادبھی ہم نے ہی رکھی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پی ٹی وی پر اپوزیشن کوبھی پورا موقع دیا جاتاتھا ۔

مزید :

قومی -