شاندار اعزاز حاصل کرنے پر یاسر شاہ کو دنیا کے مایہ ناز سپنر نے بھی مبارکباد کا پیغام بھیج دیا، یہ کون ہے اور کیا کہا؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

شاندار اعزاز حاصل کرنے پر یاسر شاہ کو دنیا کے مایہ ناز سپنر نے بھی مبارکباد ...
شاندار اعزاز حاصل کرنے پر یاسر شاہ کو دنیا کے مایہ ناز سپنر نے بھی مبارکباد کا پیغام بھیج دیا، یہ کون ہے اور کیا کہا؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہی دن 10 وکٹیں لینے کا شاندار اعزاز اپنے نام کرنے والے یاسر شاہ کو پاکستانیوں اور بین الاقوامی کرکٹرز کی جانب سے مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب دنیا کے مایہ ناز سپنر نے بھی یاسر شاہ کو مبارکباد کا پیغام بھیج دیا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپنر راشد خان بھی یاسر شاہ کی کارکردگی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہیں مبارکباد دی۔ راشد خان نے لکھا ”بہت بہت مبارک ہو یاسر شاہ!!! انہیں باﺅلنگ کرتا دیکھ کر واقعی بہت خوشی ہوتی ہے، انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں!!!“

یاسر شاہ کو بھی افغان سپنر کی مبارکباد کا پیغام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور انہوں نے راشد خان کو جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔

مزید : کھیل