بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی لاہور کی طالبہ نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی لاہور کی طالبہ نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر ...
بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی لاہور کی طالبہ نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بیکن ہاو س نیشنل یونیورسٹی لاہور کی طالبہ روشن فرخ نے یونیورسٹی کی عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ۔تفصیل کے مطابق رائیونڈ روڈ پر واقع بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں روشن فرخ فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ تھی اور وہ پانچویں سمیسٹر میں زیر تعلیم تھی ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق روشن فرخ نے یونیورسٹی کی عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ مار ی جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہو گئی ۔روشن فرخ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی ۔روشن فرخ کے اہل خانہ نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد پولیس نے لعش ورثا کے حوالے کردی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور