عمران خان کو مشرف سے پرانی محبت پھر یاد آگئی ہے،خرم دستگیر

عمران خان کو مشرف سے پرانی محبت پھر یاد آگئی ہے،خرم دستگیر
عمران خان کو مشرف سے پرانی محبت پھر یاد آگئی ہے،خرم دستگیر

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہاہے کہ عمران خان کو مشرف سے پرانی محبت پھر یاد آگئی ہے، اس لئے وزارت داخلہ کی جانب سے سنگین غداری کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کو مشرف سے پرانی محبت پھر یاد آگئی ہے، اس لئے وزارت داخلہ کی جانب سے سنگین غداری کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے فارن فنڈنگ کیس میں رکاوٹیں ڈالی ہیں اور عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی پوری کوشش کی ہے اور بھرپور کوشش کی ہے۔ فارن فنڈنگ کیس تاخیری حربوں کی وجہ سے التوا ءمیں پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی سے عوام کا برا حال ہے ، معیشت کا بیڑا غرق کردیاگیاہے ۔

مزید : قومی