ایس ای سی پی نے مزید 6کمپنیوں کو بند کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

ایس ای سی پی نے مزید 6کمپنیوں کو بند کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کر ...
ایس ای سی پی نے مزید 6کمپنیوں کو بند کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

  



کراچی(صباح نیوز) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام الناس کے مفادات کے تحفظ کے لئے پیش نظر، ملک بھر میں غیر قانونی طور پر عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز اکٹھا کرنے اور بلا لائسنس الیکٹرانک و دیگر اشیاء کی لیزنگ کا کاروبار کرنے والی انٹر پرائزیز اور کمپنیوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کرتے ہوئےمزید 6کمپنیوں کو بند کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ان کمپنیوں میں میسرز میمون کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ،میسرز پاک میموں امپیکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ،میسرز نعمت اللہ اینڈ امجد جاوید اور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ،میسرز کارپوریٹ آٹو موبائلز(پرائیویٹ) لمیٹڈ اورمیسرز بیسٹ ڈے انوویٹو سلوشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔ یہ کمپنیاں ایس ای سی پی سے پیشگی لائسنس حاصل کئے بغیر،  گاڑیوں،جائیداد وں،گھریلو سامان وغیرہ کی لیزنگ /فنانسنگ وغیرہ غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث پائی گئیں۔ اس کے علاوہ یہ کمپنیاں صارفین کو سرمایہ کاری پرپرکشش اور غیرحقیقی منافع کالالچ دے کرمعصوم لوگوں سے رقم بٹوررہی ہیں۔اس کے علاوہ ازیں، ایس ای سی پی نے فیکٹ فائینڈرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام سے قائم کمپنی کے خلاف بھی اسی طرح کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔یہ کمپنی مبینہ طورپر ایسی ممنوعہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہے جو کہ قانون کا نفاذ کرنے والی صرف مجاز ایجنسیاں ہی سرانجام دے سکتی ہیں۔یہ کمپنیاں کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دی گئی تھیں لیکن یہ کمپنیاں قانون کے برخلاف ممنوعہ کاروباری سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہیں جو کہ ان کمپنیوں کے رجسٹرڈ میمورنڈم آف ایسوسی ایشن سے بھی مطابقت نہیں رکھتی،ایس ای سی پی نے نشاندہی کئے گئے تمام امور پر ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

عوام الناس کومتنبہ کیاجاتاہےکہ کسی بھی کمپنی کی ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کاقطعاًیہ مطلب نہیں ہوتا کہ یہ کمپنی یااس کےسپانسرزاورڈائریکٹرزلیزنگ، مضاربہ کاکاروبار کر سکتے ہیں یاعوام سے سرمایہ کاری کے نام پرفنڈزاکٹھا کرسکتی ہیں،کسی بھی کاروباری سرگرمی کے لئے سرمایہ کار کمپنیوں کو اپنے کاروبار کی رجسٹریشن کے علاوہ مخصوص سرمایہ کاری کی سکیموں جیسے کہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، میوچل فنڈز،رئیل سٹیٹ مینجمنٹ سکیموں،زندگی بیمہ اورجنرل انشورنس، مضاربہ کمپنیوں، لیزنگ کا کاروبار وغیرہ کے لئے ایس ای سی پی سے لائسنس حاصل  کریں۔

مزید : بزنس