ائیر بیس حملہ سازش کیس، مجرموں کی اپیلوں کی سماعت 4دسمبر تک ملتوی

  ائیر بیس حملہ سازش کیس، مجرموں کی اپیلوں کی سماعت 4دسمبر تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا ائیر بیس حملہ سازش کیس کے مجرموں کی اپیلوں کی سماعت 4دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی دلائل کے لئے طلب کرلیا،پاکستانی نژادامریکی شہریوں عمر فاروق،وقار حسن،احمد عبداللہ، احسن حسن اور مصری شہری رمی زمزم کی طرف سے دائر اپیلوں میں کہا گیاہے کہ انسداد دہشت گردی کی متعلقہ عدالت نے انہیں 2010 ء میں 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی،اپیل کنندگان کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،س مقدمہ کے شریک ملزم خالد فاروق کو عدالت بری کر چکی ہے،اپیل کنندگان کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ قائم کیا گیا،تمام اپیل کنندگان امریکی شہریت رکھتے ہیں،مجرمان کی قانون کے مطابق سزا بھی مکمل ہو چکی ہے لیکن انہیں رہا نہیں کیا گیا،درخواست میں اپیلیں منظور کرکے انہیں بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی