پولیس اصلاحات کے جدید منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا،ایڈیشنل آئی جی

    پولیس اصلاحات کے جدید منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا،ایڈیشنل آئی جی

  



لاہو(کر ائم رپو رٹر)ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا ہے کہ فرض شناس، قابل اور ایماندار افسران و اہلکار محکمے کاقابل فخر سرمایہ ہیں جن کی ان تھک محنت، قابلیت اور پروفیشنل ازم سے محکمہ پولیس کا ورکنگ سسٹم عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایسے افسران کا کیرئیر باقی فورس کیلئے قابل تقلید مثال ہے جس کی پاسداری کرتے ہوئے وہ بھی اپنی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کمپیوٹر بیورو شاہین خالد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شاہین خالد کی سرپرستی میں کمپیوٹر بیورو نے جدید پولیسنگ کے متعددپراجیکٹس کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائے جن سے پولیس کے آپریشنل طریقہ کاراور ورکنگ میں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کمپیوٹر بیورو شاہین خالد نے الوداعی تقریب منعقد کرنے پر سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اپنی پوری سروس بھرپور محنت، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کی۔ تقریب میں کمپیوٹر بیورو کے سٹاف اور دیگر افسران نے شاہین خالد کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے محکمہ کی جانب سے شاہین خالد کو یادگاری سووینئر بھی پیش کیا۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس راؤ سردار، ڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید،ڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سید خرم علی، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ رفعت مختارسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید : علاقائی