خاتون کو قتل کرنے میں ملوث مجرم کو عمر قید،50ہزارجرمانے کی سزا

خاتون کو قتل کرنے میں ملوث مجرم کو عمر قید،50ہزارجرمانے کی سزا

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل کورٹ کے جج ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید نے اغواء کے بعد خاتون صائمہ کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم تصدق حسین کو عمر قید اور50ہزارروپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنا دیاہے،مجرم کے خلاف تھانہ ساندہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا،اسی طرح ایک دوسرے مقدمہ میں فاضل جج نے شوہر کوقتل کرنے والی مجرمہ طیبہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا، تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مجرمہ کے خلاف مقدمہ درج کررکھاتھا۔

مزید : علاقائی