رحیم یار خان ٹرین حادثہ،جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے عدم پیروی پر مسترد درخواست کی بحالی کیلئے دائر متفرق درخواست پر نوٹسز جاری

  رحیم یار خان ٹرین حادثہ،جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے عدم پیروی پر مسترد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے رحیم یار خان میں ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد ہونے والی درخواست کی بحالی کے لئے دائرمتفرق درخواست پر وفاقی حکومت اورپاکستان ریلویز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کاموقف ہے کہ وہ ناگزیز وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں ہوسکاتھا،یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے۔ شفاف انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیاجائے اور انکوائری تک شیخ رشید کو ان کے عہدہ سے ہٹایاجائے۔

مزید :

علاقائی -