پولیس لائنز میں ہفتہ وار جنرل پریڈ

  پولیس لائنز میں ہفتہ وار جنرل پریڈ

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)یس پی ہیڈ کورارٹر سید کرار حسین کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ لاہور میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل پریڈ میں ایس پی کینٹ ڈویژن فرقان بلال، ڈی ایس پی جوڈیشل سرفراز خان اور لائن آفیسر اختر حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔

ایس پی کینٹ نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اورسلامی کے چبوترے پر سلامی لی۔انہوں نے پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔فرقان بلال کا اس موقع پر کہناتھا کہ جنرل پریڈ کا مقصد جوانوں کو ہمہ وقت فرائض کی ادائیگی کیلئے الرٹ رکھنا ہے۔ تمام افسران و اہلکار اپنے فرائض پوری لگن اور نیک نیتی سے سرانجام دیں۔

مزید : علاقائی