کارڈ یالوجی ہسپتال میں ڈاکٹروکلاء جھگڑا طول پکڑ گیا، سیشن کورٹ کو تالے لگا کر احتجاج

    کارڈ یالوجی ہسپتال میں ڈاکٹروکلاء جھگڑا طول پکڑ گیا، سیشن کورٹ کو تالے ...

  



لاہور(نامہ نگار)پی آئی سی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے وکیلوں پرتشدد کے معاملے پر سیشن عدالت کو تالے لگادیئے گئے، وکلاء نے کہاہے کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو اگلا اجلاس پی آئی سی میں ہو گا۔گزشتہ روزوکلا کی طرف سے سیشن عدالت کے تمام داخلی اور خارجی دروازے بند کرنے سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کوشدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔وکلاء نے آئی جی آفس کے باہر احتجاج بھی کیا، ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کی،پولیس حکام کی جانب سے مطالبات منظورکئے جانے کی یقین دہانی پر وکلاء نے احتجاج ختم کردیااورسیشن عدالت کے دروازوں کوکھول دیاگیا۔قبل ازیں پی آئی سی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے عمران سندھ وغیرہ پر تشدد کے خلاف لاہوربار کے صدر عاصم چیمہ کی زیرصدارت ایوان عدل میں جنرل ہاؤس کا اجلاس منعقد ہوا،وکلا ء نے قرار داد پیش کی کہ ایم ایس پی آئی سی،ڈی ایم ایس اور تشدد کرنے والے ڈاکٹروں کو فوری معطل کیا جائے،ڈاکٹروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور پی آئی سی کے ایم ایس کو فوری معطل کیا جائے۔ کوئی بھی وکیل ڈاکٹروں کی طرف سے وکالت نامہ پیش نہیں کرے گا۔

مزید : علاقائی