منتھلی کے تنازع پر معطل سب انسپکٹر کو DSP اسلام پورہ کی پشت پناہی

  منتھلی کے تنازع پر معطل سب انسپکٹر کو DSP اسلام پورہ کی پشت پناہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)اسلام پورہ میں جرائم پیشہ افراد سے منتھلی کے تنازع پر ایس ایچ او اور سب انسپکٹرکے تبادلے کے باوجود معطل سب انسپکٹر دلشاد مبینہ طور پر ڈی ایس پی اسلام پورہ کے آفس جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹردلشاد معطل ہونے کے باوجود بھی علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کو مبینہ طور پر سپورٹ کرتا ہے۔بتایا گیاہے کہ ڈی ایس پی اسلام پورہ صوبے خان سے سابق ایس ایچ او اسلامپورہ رانا تاثیر نے شکایت کی تھی کہ دلشاد معطل ہونے کے باوجود اس کے علاقہ میں کریمنلز سے منتھلی لیتا ہے اور اسے آپ سپورٹ کرتے ہیں جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔ بتایا گیاہے کہ ڈی ایس پی کی شکایت پر ایس ایچ او اسلام پورہ رانا تاثیر تبدیل ہو گیا تھا جس کے بعد معطل دلشاد سب انسپکٹر اسلام پورہ کی حدود کے علاوہ ڈی ایس پی کے دفتر بھی چکر لگاتا رہتا ہے۔ اسلام پورہ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی آفس کے سامنے نصب سیف سٹی کے کیمروں کو چیک کیا جائے تو حقیقت سامنے آجائیگی کہ دلشاد روزانہ ڈی ایس پی کے دفتر آتا ہے۔ ڈی ایس پی صوبے خان کا کہنا ہے کہ دلشاد اسلام پورہ سے تبدیل ہو گیا ہے لیکن وہ کسی بھی جگہ جا سکتا ہے 2دو ماہ سے ان کے پاس نہیں آیا بلکہ لائن میں ڈیوٹی کررہا ہے۔سابق ایس ایچ او بھی اسی پھڈے میں تبدیل ہوا ہے

مزید :

علاقائی -