توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب کو نوٹس جاری

  توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب کو نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔یہ درخواست نادیہ وقاص کی طرف سے دائر کی گئی ہے،جس میں کہا گیاہے کہ عدالتی حکم کے باوجود اسے 9 ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں،عدالت نے 26مئی 2019 ء کویہ معاملہ ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب کوبھجوایاتھا،عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کی بنیا دپر توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : علاقائی