وسیم اجمل کی ترقی کے کورس میں شرکت کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر نیب حکام کوآج تک کیلئے نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب میں گرفتار سابق ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور وسیم اجمل نے ترقی کے کورس میں شرکت کی اجازت کے لئے دائر درخواست پرنیب حکام کوآج 26نومبر کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے روبرو وسیم اجمل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کے دوران نیب نے 19نومبر کو ایل ڈبلیو ایم سی سکینڈل میں گرفتار کیا،نیب کی جانب سے گرفتاری پر ترقی کا کورس رک گیا ہے، ترقی کا کورس نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور میں 20 دسمبر تک جاری رہے گا، عدالت پہلے بھی درخواست گزار کو کورس مکمل کرنے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکی ہے۔
درخواست گزار کوترقی کا کورس مکمل کرنے کی اجازت دی جائے۔