سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصولی نہ کرنے خلا ف دائردرخواست،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو جواب داخل کروانے کی آخری مہلت

  سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصولی نہ کرنے خلا ف دائردرخواست،ایکسائز اینڈ ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قانون کے باوجود سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصولی نہ کرنے خلا ف دائردرخواست پر سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو جواب داخل کروانے کی آخری مہلت دے دی۔درخواستگزار شہری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ قانون کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن یکم جنوری 2017 ء سے سنیما گھروں سے تفریحی ٹیکس لینے کا پابند ہے۔تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

،مدعاعلیہان کی طرف سے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی گئی،عدالت نے یہ استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی