سی ٹی او کا لائسنسنگ سنٹروں کا اچانک وزٹ،نامناسب اقدامات پر برہمی

  سی ٹی او کا لائسنسنگ سنٹروں کا اچانک وزٹ،نامناسب اقدامات پر برہمی

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز میں ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے اورڈرائیونگ لائسنسنگ پر شہریوں کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اچانک وزٹ کیا،سی ٹی او نے ٹریفک سیکٹر ٹاؤنشپ،گرین ٹاؤن،ماڈلٹاون،گلبر گ،اچھر ہ جبکہ لائسنسنگ سنٹر لبرٹی اور اچھرہ سنٹر کا وزٹ کیا۔لبرٹی سنٹر میں نامناسب اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ شہریوں کی خدمت کو یقینی بنانے پر لیڈی وارڈنز اور وارڈنز کو تعریفی اسناد بھی دیں،سی ٹی او ٹکٹنگ سنٹر گلبرگ کا بھی جائزہ لیا اور وہاں ہر موجود عملہ سے شہریوں کے رویہ بارے استفسعار کیا۔ بہترین کارکردگی پر لیڈی وارڈن اسماء اور وارڈن عبدالرحمن کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا،رانگ پارکنگ پر انچارج سیکٹر مزنگ اور پٹرولنگ آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔جبکہ الرٹ ہوکر ڈیوٹی نہ کرنے والے متعدد وارڈنزکی سرزنش کی۔

مزید : علاقائی