صدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  صدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفا ق خان کی ہدایت پرصدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی صدرڈویعن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی صدرڈویعن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث137ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ڈکیت و چور گینگز کے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے03لاکھ روپے سے زائد کامسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 26 ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے23پسٹلز، 2 رائفلز، 1 بندوق اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے44ملزمان گرفتار، 7کلوسے زائدچرس اور600 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔پتنگ بازی، ون ویلنگ اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر42 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی