لومیرج پھر طلاق: قلعہ گجرسنگھ میں 25سالہ خاتون سابق شوہر کے ہاتھوں قتل

    لومیرج پھر طلاق: قلعہ گجرسنگھ میں 25سالہ خاتون سابق شوہر کے ہاتھوں قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) قلعہ گجر سنگھ میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون مبینہ طورپر اس کے سابق شوہر نے قتل کر دیا، پولیس نے سابق شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔تفصیلات کے مطابق 25 سالہ عروج کو سرمیں گولی مارکر قتل کیاگیا۔دلاور اورعروج مقامی اخبار میں کام کرتے تھے، ذاتی رنجش کے باعث کچھ عرصہ قبل دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔عروج نکلسن روڈ پر ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھی۔ورثا نے الزام عائد کیا کہ عروج کو اسکے سابق شوہر دلاور نے قتل کیا ہے،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

علاقائی -