منی لانڈرنگ کیس، فضل داد عباسی اور قاسم قیوم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

منی لانڈرنگ کیس، فضل داد عباسی اور قاسم قیوم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی ...

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے شریف خاندان کے افراد سمیت منی لانڈرنگ کیس میں ملوث 5ملزموں کے کیس کی سماعت کی،عدالت نے گزشتہ روز منی لارڈنگ کیس کے شریک2 ملزمان فضل داد عباسی اور قاسم قیوم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزمان کو 9 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیاہے،گزشتہ روز ملزمان فضل داد عباسی اور قاسم قیوم کو وکلا ء ہڑتال کے باعث عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا جاسکا،عدالت نے نیب کو ملزمان کے خلاف ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دے رکھا ہے،اس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی