سیاسی جماعتوں کا الیکشن نتائج قبول نہ کرنا خلاف آئین، نااہلی کیلئے درخواست دائر

  سیاسی جماعتوں کا الیکشن نتائج قبول نہ کرنا خلاف آئین، نااہلی کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام (ف)اور محمود اچکزئی کی پارٹی کو نا اہل قرار دینے کے لئے درخواست دائرکردی گئی ہے،جس میں وفاقی حکومت، چیف الیکشن کمشنر،سپیکرسپیکر قومی اسمبلی،چیئرمین سینیٹ اور متعلقہ پارٹیوں کو فریق بنایا گیا ہے،عوام دوست پارٹی کے انجینئر سید محمد الیاس کی طرف سے دائر اس درخواست میں کہا گیاہے کہ عام انتخابات میں 50 ارب سے زائد خرچ آتا ہے،یہ سیاسی جماعتیں موجودہ الیکشن قبول نہیں کر رہی ہیں۔قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کرکے یہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔
،ان سیاسی جماعتوں کو عام الیکشن کے لئے نااہل کرکے ان کے اسمبلی اور سینیٹ میں ارکان کی نشستوں کو خالی قراردیاجائے۔

مزید :

علاقائی -