سانحہ ساہیوال کیس میں فریق بننے کے لئے شہری کی درخواست مسترد

سانحہ ساہیوال کیس میں فریق بننے کے لئے شہری کی درخواست مسترد

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کیس میں فریق بننے کے لئے صفدر حسین نامی شہری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قراردیا کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں،عدالت نے اعتراض کیس کے طورپر اس درخواست کی سماعت کی اور رجسٹرارآفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ میں اپیل زیرالتواء ہے،درخواست گزار کو اس کیس میں فریق بننے کی اجازت دی جائے۔

مزید : علاقائی