ہسپتال سے متصل پٹرول پمپ کی سرکاری رقبے پر تعمیر کی تحقیقات نا مکمل

    ہسپتال سے متصل پٹرول پمپ کی سرکاری رقبے پر تعمیر کی تحقیقات نا مکمل

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)سروسز ہسپتال سے متصل اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر پٹرول پمپ کی غیرقانونی تعمیر، ایل ڈی اے کی 200 دکانوں پر قبضہ، آواری ہوٹل اور ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی سمیت اہم ترین انکوائریاں التواء کاشکار ہوگئیں۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے دو ماہ قبل ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون سکندر اور اسلم لنگاہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم تاحال پٹرول پمپ کی سرکاری رقبے پر تعمیر کی تحقیقات مکمل نہیں کرسکی۔اسی طرح قائداعظم ٹاؤن میں ایل ڈی اے کی 200 دکانوں پر قبضے مال روڈ پر فائیو سٹار ہوٹل میں سرکاری رقبے کو شامل کرنے اور ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی میں بے ضابطگیوں کی ہائی پروفائل تحقیقات کا عمل بھی سست ہے۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹراحمد افنان کا کہنا ہے کہ ہائی پروفائل انکوائریوں اور کیسزکی روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے اور جلد ہی ان پر ہونے والے ایکشن بارے میڈیاکو آگاہ کیا جائیگا۔

مزید : علاقائی