شہیدکانسٹیبل لیاقت علی کو خراج تحسین

  شہیدکانسٹیبل لیاقت علی کو خراج تحسین

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے شہیدکانسٹیبل لیاقت علی کی36 ویں برسی کے موقع پرشہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت علی کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ فرض کی ادائیگی اور راہ حق میں اپنی جان قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

اشفاق خان نے کہا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود کے لئے مزید بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں۔یاد رہے شہیدکانسٹیبل لیاقت علی وقت شہادت تھانہ باغبانپورہ میں تعینات تھے۔1983 ء میں آج ہی کے دن دورانِ ڈیوٹی جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے شہیدہوگئے تھے۔لیاق علی شہیدکو ان کے آبائی ضلع فیصل آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔

مزید : علاقائی