اینٹی منی لانڈرنگ مقدمات کا دائرہ اختیار؟ جواب کیلئے نیب کو 5دسمبر تک مہلت 

اینٹی منی لانڈرنگ مقدمات کا دائرہ اختیار؟ جواب کیلئے نیب کو 5دسمبر تک مہلت 

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی منی لانڈرنگ مقدمات میں نیب کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر درخواست کا جواب داخؒ کرنے کے لئے نیب کے وکیل کو5دسمبر تک مہلت دے دی۔یہ درخواست سلامت علی نامی شہری نے دائر کررکھی ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب نے اسے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا اور پھر لاہور سے کراچی منتقل کردیاگیا،اینٹی منی لانڈرنگ ایک الگ قانون ہے،جس کے تحت ملزم کا صرف 14دن کا ریمانڈ دیاجاسکتاہے اور ملزم کے خلاف ٹرائل کا اختیار متعلقہ سیشن کورٹ کے پاس ہے،منی لانڈرنگ جرائم میں نیب کارروائی نہیں کرسکتا، نیب کے تحت ملزم کا 90دن تک ریمانڈ لیا جاسکتاہے جبکہ ٹرائل کا اختیار نیب عدالت کے پاس ہے،زیرنظر کیس میں درخواست گزار کے خلاف نیب کی کارروائی قانون کے منافی  اور اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہے۔

دائرہ اختیار

مزید : صفحہ آخر