صنعتی یونٹس کی دوسری جگہ منتقلی کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

 صنعتی یونٹس کی دوسری جگہ منتقلی کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صنعتی یونٹس کولاہور اور گوجرانوالہ کے رہائشی علاقوں سے دوسری جگہ منتقلی کے لئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 نومبر کو جواب طلب کر لیا،یہ درخواست شیزاز ذکاء کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہو رہے ہیں، عدالتی حکم کے باوجود محکمہ ماحولیات نے سموگ کے تدارک کے لئے اقدامات نہیں کئے،شہر کے رہائشی علاقوں میں انڈسٹریل یونٹ قائم ہیں جو سموگ کا باعث ہیں، شہر کے رہائشی علاقوں میں قائم انڈسٹریل یونٹس کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

یونٹس منتقلی

مزید : صفحہ آخر