سانحہ ماڈل ٹاؤن،نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں کی سماعت

 سانحہ ماڈل ٹاؤن،نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان،جسٹس ملک شہزاد احمدخان اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت ادارہ منہاج القرآن کے وکلاء کی عدم پیشی کے باعث 2دسمبر پر ملتوی کردی۔مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے قراردیا کہ ادارہ منہاج القرآن کے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہوتے اور عدالت کے باہر مختلف باتیں کی جاتی ہیں،فاضل بنچ نے درخواست گزاروں رضوان قادر اور خرم رفیق کو سپریم کورٹ کی طرف سے موصول ہونے والے نوٹسوں کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لئے پنجاب حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔گزشتہ روز ادارہ منہاج القرآن کے وکلاء خواجہ طارق رحیم اور اظہر صدیق عدالت میں پیش نہ ہوئے،منہاج القرآن کے سنیئر وکیل خواجہ طارق رحیم کے بارے میں ان کے ایسوسی ایٹ نے بتایا کہ وہ علاج کے لئے بیرون ملک جا رہے ہیں۔
نئی جے آئی ٹی

مزید :

صفحہ آخر -