پتنگ بازی نہ روکنے پرتوہین عدالت کی درخواست چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں پتنگ بازی نہ روکنے پردائرتوہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس جواد حسن نے یہ نوٹس ایڈووکیٹ محمد باقر حسین کی درخواست پر جاری کیا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں بسنت نہ منانے اور پتنگ بازی پرقابو پانے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم گزشتہ چند روز سے پتنگ کی دوڑ پھرنے سے متعدد شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں،چیف سیکرٹری پنجاب پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پتنگ بازی