عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائردرخواست پراعتراضات دور کرنے کی ہدایت

   عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائردرخواست پراعتراضات ...

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے کے الزام میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائردرخواست پرعدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقراررکھتے ہوئے درخواست گزار کو یہ اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس مامون رشید شیخ نے محمد فیضان نصیر چوہان اور طاہر مقصود بٹ ایڈووکیٹس کی طرف سے دائر اس درخواست کی بطور اعتراض کیس سماعت کی،رجسٹرار آفس کی طرف سے اعتراض لگایاگیاتھا کہ درخواست کے ساتھ عمران خان کی تقاریر اور تصاویر کے اخباری تراشوں کی نقول لگائی گئی ہیں، فاضل جج نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ وہ درخواست کے ساتھ اصل خبریں لف کریں۔

ہدایت

مزید : صفحہ آخر