یوسف ٹھیلے والا پر پولیس رپورٹ غفلت نہیں میرے خلاف سوچی سمجھی سازش: وزیراعلی سند ھ

یوسف ٹھیلے والا پر پولیس رپورٹ غفلت نہیں میرے خلاف سوچی سمجھی سازش: وزیراعلی ...

  



کراچی (آئی این پی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والاپرپولیس رپورٹ کویکسرمسترد کرتے ہوئے کہا یہ غفلت نہیں بلکہ یہ بیان میرے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے، مجھے یہ بتایاجائے میرے خلاف بیان کس نے دلوایا، پولیس حقائق بتا دے ورنہ میں کارروائی کروں گا۔تفصیلات کے مطابق گرفتارٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والاکے مبینہ ویڈیو بیان کے معاملے پر آئی جی سندھ، دیگرپولیس افسران کی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات 5 گھنٹے بعد ختم ہوگئی، پولیس افسران نے وزیراعلی سندھ کے سامنے اعتراف کیا تسلیم کرتے ہیں یہ سنگین غلطی ہے۔وزیراعلی سندھ نے یوسف ٹھیلے والاپرپولیس رپورٹ کویکسرمسترد کرتے ہوئے افسران سے یوسف ٹھیلے والا کا بیان سامنے رکھ کرجرح کی، مراد علی شاہ نے کہا اب آپ خود بتائیں ذمہ دار پولیس افسران کو کیا سزا دی جائے، یہ غفلت نہیں بلکہ یہ بیان میرے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کسی چھوٹے افسر پرذمہ داری ڈال کربڑے افسران بچ نہیں سکتے، بیان کی ریکارڈنگ کیوقت دیگراشخاص بھی موجود تھے، ویڈیو ریکارڈنگ پر ان اشخاص کی موجودگی، ہدایات پر بے بنیاد بیان ریکارڈ کرایا گیا، میں اس بیان کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنا چاہتا ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا پولیس حقائق بتا دے ورنہ میں کارروائی کروں گا، مجھے کوئی سروکارنہیں کہ ٹھیلے والا کتنا بڑا دہشت گرد ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ

مزید : صفحہ آخر