میجر لاریب قتل، گرفتار خاتون کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روزہ توسیع
اسلام آباد(آئی ا ین پی) پولیس نے پاک فوج کے میجرلاریب قتل کیس میں گرفتارخاتون علینہ کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔گزشتہ دنوں اسلام آباد کے علاقے جی 9 کے پارک میں فائرنگ کے واقعے میں لاریب نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا۔پولیس نے تحقیقات کی روشنی میں اس وقت لاریب کے ساتھ پارک میں موجود خاتون کو گرفتار کرکے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا تھا جو پیر کو مکمل ہوا۔ریمانڈ پورا ہونے پر پولیس نے اسلام آباد کے سول جج ثاقب نثار جواد کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے ملزمہ علینہ کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
میجر لاریب قتل
ضرور پڑھیں: پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب کے ریڈار پر آگئے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ9 دسمبر کو نیب راولپنڈی طلب