ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے،اسلم اقبال
لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت و اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے ہدایت کی ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔عوام کا مفاد ہر چیزپر مقدم ہے اور اس کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لئے ذمہ دار ادارے اور افسران اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں۔غفلت اور کوتاہی کوئی گنجائش نہیں۔صوبائی وزیر نے ہدایت کہا کہ مصنوعی مہنگائی،گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزوی کے ذریعے عوام کا استحصال اور حکومت کی بدنامی کا باعث بننے والی معاشرے کی کالی بھیڑوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔محکمہ صنعت وتجارت کے متعلقہ ادارے ناپ تول میں کمی کی روک تھام کے لئے متحرک ہو کر کام کریں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء ضررویہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے مارکیٹوں میں موجود رہیں۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کے ذریعے صارفین کا استحصال کرنے والوں کی جگہ جیل ہے اور انہیں جیلوں میں ہی ڈال رہے ہیں۔محکمہ صنعت وتجارت کی طرف سے گزشتہ دو روز کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 23اور24نومبر کو صوبے بھر میں قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے12ہزار973دکانوں پر چھاپے مارے۔گرانفروشی کے حوالے سے 2439خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔283مقدمات درج ہوئے،241افراد گرفتار اور 43لاکھ30ہزار 800روپے جرمانے کئے گئے۔
اسلم اقبال