الیکٹرک گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کی جاسکتی ہے،امین اسلم
اسلام آباد(آئی این پی) مشیر ماحولیات امین اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے، کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہزاروں گیلن پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے، پانی کا ضیاع روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، 19 شہروں میں مختلف انڈیکیٹرز پر کام جاری ہے، مضر صحت پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا۔
امین اسلم