حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے،عمران خان ڈیم فنڈز کا قوم کو بتائیں،کائرہ

حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے،عمران خان ڈیم فنڈز کا قوم کو بتائیں،کائرہ

  



اسلام آباد (آئی این پی)رہنما پیپلز پارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے طے کر لیا ہے کہ موجودہ حکومت کو گھر بھیج کے رہیں گے کیو نکہ اب تحریک انصا ف کی حکومت چلے گی تو یہ ملک نہیں چلے گا، عمران خان، سابقہ چیف جسٹس کے ساتھ ڈیم فنڈ کا جو ڈرامہ رچایا تھا اس کا حساب بھی قوم کو دیں۔پیر کو اسلام آبادپمز ہسپتال میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماپاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ، آصف زرداری کے بچوں کو ہفتہ میں ایک دن بھی ملاقات کی اجازت نہیں جو آج نہیں دی گئی، ہم حکومتی رویے کی مذمت کرتے ہیں،کیاپاکستان سے کرپشن ختم ہوگئی ہے، ملک میں کتنا ٹیکس بڑھا لیا ہے، اور 200ارب ڈالر کے وعدے تھے وہ کدھر گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور سابقہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا جو ڈرامہ رچایا تھا جس میں سرمایہ کاری اداروں کی تنخواہیں اور چندہ آیا تھا وہ کہاں گیا، کہاں گیا وہ ڈیم،اس ڈیم کیلئے کتنے پیسے اکٹھے کیے، قوم کو یہ سب بتا یا جائے، موجودہ حکومت میں وزیراعظم اور ان کی تمام ٹیمیں ملک پر بوجھ ہیں، قمر زمان کائر ہ نے کہاکہ اگر سارے کیسز اسلام آباد میں ہونے ہیں تو سندھ میں ساری عدالتیں اور نیب کے اداروں کو بند کر دیں اور سارے کیسز اسلام آباد میں لائے جائیں،ہم پھر بھی تمام وجوہات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عدالتوں کے پاس گئے ہیں اور اس کے بعد فیصلہ کرنا ہی کہ کیا عدالتی راستہ اختیار کرنا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس اس منگل کو ہے کہ اس میں فائنل فیصلہ ہو جائے گا۔

قمر قائرہ

مزید : صفحہ آخر