سرکاری سکیم کے کم از کم دو پیکیج بنانے، جنوری میں حج پالیسی دینے کی تجویز: پیر نور الحق قادری 

سرکاری سکیم کے کم از کم دو پیکیج بنانے، جنوری میں حج پالیسی دینے کی تجویز: ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی2020ء کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد حاجی کیمپ میں پانچویں مشاورتی حج ورکشاپ کا انعقاد،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5دسمبر کو سعودی عرب کیساتھ حج2020ء کا ایم او یوسائن ہونے جا رہا ہے،جنوری میں حج پالیسی دینے کی تجویز ہے،ٹریننگ کے نظام کو مربوط بنانے کیلئے جدید نظام لا رہے ہیں،ناروے میں ہونیو الے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں،تمام مذاہب کے درمیان اہم آہنگی کی ضرورت ہے،اس موقع پر حجاج کی طرف سے سرکاری سکیم کے کم ازکم دو پیکیج بنانے کی تجویز دی گئی،ہوپ اسلام آباد کے سابق چیئرمین جاوید اختر نے مشاورتی حج ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ ٹرم حج پالیسی دی جائے،حج 2019ء میں 99فیصد حج آرگنائزر کے خلاف کوئی شکایت نہیں ہے،ان کی بنک گارنٹی فوری ریلیز کی جائے،منظم کو6ماہ کا ملٹی پل ویزہ جاری کیا جائے،پرائیویٹ حج سکیم میں سزا کیساتھ جزا کا نظام واضع کیا جائے،حج2020ء میں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے کوٹہ کی تقسیم ففٹی،ففٹی کے حساب سے کی جائے،50کوٹہ کے ساتھ 2011ء سے کامیاب حج کروانیوالوں کا کوٹہ بڑھایا جائے،روڈ ٹو مکہ پروگرام میں پرائیویٹ سکیم کو بھی شامل کیا جائے،انڈونیشیاء اور ملائشیاء کی طرز پر نتائج کے حصول کے لیے وزارت مذہبی امور پرائیویٹ سکیم کی سرپرستی کرے،مانیٹرنگ کے نظام کا میکنزم بنایا جائے،مانیٹرنگ کے نام پر بلیک میلنگ کا سلسلہ بند کیا جائے،ائیر لائنز کے حوالے سے اوپن سکائی پالیسی دی جائے،40دن کے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حاجیوں کا کرایہ ایک کیا جائے،سرکاری اور پرائیویٹ کے حاجیوں کو 46کلو وزن لانے کی اجازت دی جائے،سینئر جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج2019ء کی روشنی میں ملک بھر میں مشاورتی حج ورکشاپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، تمام ورکشاپ سے موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں حج پالیسی 2020ء تیار ہو گی،جعفریہ حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر علامہ محمد حسین اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفاقی وزیر کو حج2019ء کی تاریخ ساز کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اہل تشیع حجاج کے مسائل کے حل کی درخواست کرتے ہیں،محرم کے بغیر خواتین کو حج کی اجازت دی جائے اور ہمارا کوٹہ بڑھایا جائے،حج ورکشاپ سے ڈائریکٹر اسلام آباد حسیب احمد صدیقی نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری،سینئر جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش اور دیگر مہمانوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے آج کی ورکشاپ میں شرکت کی اور کامیاب بنایا،انشاء اللہ آج موصول ہونیوالی تمام تجاویز تحریری انداز میں وزارت کو جمع کرائیں گے،حج ورکشاپ کے موقع پر مختلف گروپ تشکیل دئیے گئے تھے جنہوں نے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کیلئے سفارشات تیار کیں۔ 

پیر نور الحق قادری 

مزید : صفحہ آخر