کشمیریوں کی آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا: گورنر پنجاب 

      کشمیریوں کی آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا: گورنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے قائمقام امر یکی سفیرپال جونز کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیریوں کیلئے ''ملین دستخط مہم ''پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں شروع کر نے اور لاہور ہائیکورٹ کی ڈسپنری میں تمام طبی سہولتوں کی مکمل فراہمی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے قائمقام امر یکی سفیرپال جونز نے گور نرہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات، کشمیر، افغانستان اور تجارت اور دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امر یکی صدر ٹر مپ خطے اورپاکستان کے متعلق ایشوز کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے مسلسل رابطو ں میں رہتے ہیں جسکی وجہ سے پاک امر یکہ تعلقات مضبوطی اور مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سب سے بڑا مسئلہ کشمیرہے جسکے لیے امر یکہ ثالثی کی پیشکش بھی کر چکا ہے مگر بد قسمتی سے بھارت کی ہٹ دھر می اور کشمیر میں مظالم میں خطر ناک حدتک اضافہ ہورہا ہے خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نا ہوگا جبکہ بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام کشمیر یوں کی حمایت کیلئے شروع کی جانیوالی ''ملین دستخطی مہم''کی تقر یب میں کشمیر یوں کی حمایت میں دستخط کیے جبکہ ایم پی ایز نذیر چوہان اور اعظمی کاردار بھی موجود تھے جبکہ تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان آج بھی کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے اور ہم اس دستخطی مہم کو لاہور سمیت پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں بھی شروع کررہے ہیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کیساتھ ہے اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا جبکہ قبل ازیں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنی اہلیہ بیگم پروین سرور کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کا بھی دورہ کیا جہاں صدر لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن چوہدری حفیظ الر حمن اور سید سجاد شاہ ایڈ وکیٹ سمیت دیگر کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ڈسپنری اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ا س موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دورا ن کہا کہ پنجاب میں کسی قسم کی سیاسی تبدیلی نہیں ہو رہی وزیر اعظم عمران خان نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پنجاب میں جہاں انتظامی تبدیلی کی ضرورت ہوگی وہاں ضرور تبدیلیاں کی جائیں گی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں حکومت کو کسی سے کوئی خطر ہ نہیں اپوزیشن حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی بجائے عام انتخابات 2023کا انتظار کر یں کیونکہ عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈ یٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی ڈسپنری میں اعلی میعار کی طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرور فاؤنڈیشن مکمل تعاون کر یں گی اس لیے میں آج سرور فاؤنڈیشن کے وائس چیئر پروین سرور کو بھی ساتھ لیکر آیا ہوں اور باقی بھی وکلاء  کے جو مسائل ہیں انکے حل کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا جسکے لیے میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر ذمہ داران سے بھی بات کر وں گا۔
گور نر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -