قومی اسمبلی، سینیٹ:ناروے میں بے حرمتی واقعہ کیخلاف مذمتی قراردادیں جمع

قومی اسمبلی، سینیٹ:ناروے میں بے حرمتی واقعہ کیخلاف مذمتی قراردادیں جمع

  



اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قراردادیں جمع کرادی گئی۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سینیٹ سیکر ٹریٹ میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قراردادیں جمع کرادی گئی، قومی اسمبلی میں جمیعت علماء اسلام کی رکن شاہدہ اختر علی جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ میں سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے مذمتی قراردادیں جمع کرائیں۔ قراداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ معزز ایوان ناروے میں سرعام قرآن پاک کی بے حرمتی کی پرزور مذمت کرتی ہے، مغربی دنیا میں اس سے پہلے بھی اسی طرح مسلمانوں کے جذبات کھیلنے کی کوشش کی گئی ہے مسلمانوں کے مقدس کتاب کو نذرآتش کرنا دہشت گردی اور اشتعال انگیزی ہے،او آئی سی اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کریں اور ناروے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بصورت دیگر ناروے حکومت سے ہر قسم کی سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں اور یہ ایوان عمر نامی مجاہد کو ایسی دلیرانہ کوشش پہ سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ 

قرار دادیں 

مزید : صفحہ آخر