جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون 10روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کی عدالت نے جعلی بنک اکاونٹس کیس میں گرفتارسابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو10روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالہ کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب حکام نے ملزم عدالت پیش کرتے ہوئے 14روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کی اورعدالت کو بتایاکہ 21 تاریخ کو ملزم کراچی سے گرفتار کیا گیا،ملزم پرپلاٹوں غیر قانونی طورپر منتقلی کے الزامات ہیں۔
اعجاز ہارون