ایس ای سی پی نے مزید 6کمپنیاں بند کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

ایس ای سی پی نے مزید 6کمپنیاں بند کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(صباح نیوز) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے پیش نظر، ملک بھر میں غیر قانونی طور پر عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز اکٹھا اور بلا لائسنس الیکٹرانک و دیگر اشیاء کی لیزنگ کا کاروبار کرنیوالی انٹر پرائزیز اور کمپنیوں کیخلاف ملک گیر آپریشن شروع کرتے ہوئے مزید 6کمپنیوں کو بند کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ان کمپنیوں میں میسرز میمون کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ،میسرز پاک میموں امپیکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ،میسرز نعمت اللہ اینڈ امجد جاوید اور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ،میسرز کارپوریٹ آٹو موبائلز(پرائیویٹ) لمیٹڈ اورمیسرز بیسٹ ڈے انوویٹو سلوشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔ یہ کمپنیاں ایس ای سی پی سے پیشگی لائسنس حاصل کئے بغیر، گاڑیوں،جائیداد وں،گھریلو سامان وغیرہ کی لیزنگ،فنانسنگ وغیرہ غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث پائی گئیں۔ اس کے علاوہ یہ کمپنیاں صارفین کو سرمایہ کاری پرپرکشش اور غیرحقیقی منافع کالالچ دے کرمعصوم لوگوں سے رقم بٹوررہی ہیں۔اس کے علاوہ ازیں، ایس ای سی پی نے فیکٹ فائینڈرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام سے قائم کمپنی کیخلاف بھی اسی طرح کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔یہ کمپنی مبینہ طورپر ایسی ممنوعہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہے جو قانون کا نفاذ کرنیوالی صرف مجاز ایجنسیاں ہی سرانجام دے سکتی ہیں۔
کمپنیاں بند

مزید :

صفحہ آخر -