ڈالر 10پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 286پوائنٹس بڑ ھ گیا 

ڈالر 10پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 286پوائنٹس بڑ ھ گیا 

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری آغاز مثبت انداز ہوا، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 286.49 پوائنٹس بڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق انڈیکس میں بہتری کی وجہ سے پورے کاروباری روز میں کاروبار میں 0.75 فیصد بہتری دیکھی گئی۔تیزی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کی مزید تین نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 38000، 38100، 38200 کی حدیں شامل ہیں۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 38293.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔ آج کاروبار کے دوران 37839.03 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔کاروبار کا اختتام 286.49 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 38212.28 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 29 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے بڑھوتری دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام لانے کیلئے ضروری ہے کہ صنعتی پہیے کو رواں کیا جائے، اس سے نہ صرف ملکی سرمایہ کار کا اعتماد بحال ہو گا بلکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی اپنا راستہ بنائے گی۔

سٹاک مارکیٹ 

مزید : صفحہ آخر