صوبائی وزیرصحت کا ڈاکٹرزاوروکلاء کے جھگڑے کاسخت نوٹس 

  صوبائی وزیرصحت کا ڈاکٹرزاوروکلاء کے جھگڑے کاسخت نوٹس 

  



لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرزاوروکلاء کے لڑائی جھگڑے کے واقعہ کاسخت نوٹس لے لیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ چیف کارڈیالوجسٹ پروفیسرڈاکٹرثاقب شفیع واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔کسی شخص کوہسپتالوں کاماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ تحقیقات میں قصوروارثابت ہونے پرذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیاجائے گا۔ 

مزید : صفحہ آخر