عمران خان کی ذہنی آلودگی نے عوام کو مریض بنا دیا: مسلم لیگ (ن)

عمران خان کی ذہنی آلودگی نے عوام کو مریض بنا دیا: مسلم لیگ (ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 
لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا  ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت نئے پاکستان کی طرح عمران صاحب کے ذہن میں ہیں، زمین پرابھی نزول نہیں ہوا،عمران صاحب نالائق، نااہل اور سیلیکٹڈ وزیراعظم بھی خاموش قاتل ہے، عمران صاحب آپ کی ذہنی آلودگی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے،عمران صاحب نے نوازشریف کے گرین پاکستان پر دو سال بعد ڈھٹائی سے اپنے نام کی تختی لگادی،عمران صاحب نئے پاکستان میں ایک ارب درخت تو نہیں لیکن ایک ارب جھوٹ کا ریکارڈ بننے کے قریب ہے،  وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں انہوں نے کہا  عمران صاحب کے درخت بھی اسی نامعلوم سیارے پر ہیں جہاں پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا عمران صاحب ’پاکستان کلائمٹ چینج ایکٹ‘2017ء میں پارلیمان منظور کرچکی ہے، تقریر سے پہلے وہ توپڑھ لیتے،نوازشریف نے فروری 2017ء؎ کو گرین پاکستان پروگرام شروع کیاتھا،پانچ ارب مالیت کے اس پروگرام کے تحت آزادکشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا سمیت پورے ملک میں درخت لگانے کا ہدف تھا۔ انہوں نے کہا عمران صاحب گرین پاکستان پر دو سال کیوں نالائقی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا،نوازشریف کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں نے مل کر کام کرنا تھا۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق اور ستیاناس کر دیاہے،دفاعی بجٹ کے لئے مطلوبہ رقم نہ ہونے کے خطرات حکومتی نالائقی کا ثبوت  ہے، (ن) لیگ نے 5.8فیصد شرح سے ترقی کرتا اور کم ترین3فیصد مہنگائی کی شرح والا پاکستان حوالے کیا تھا لیکن نالائق ٹولے نے اپنی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی کی شرح کو14فیصد تک پہنچادیا ہے ایک سال میں اس حکومت نے ملکی میعشت کا جنازہ نکال دیا ہے، آج ملک میں ترقی کی شرح صرف 2.5فیصد تک ہو گئی ہے۔پیر کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاکہ مشیر خزانہ کو جتنی ٹماٹر کی قیمت معلوم ہے اتنے ہی ان کے اعداد و شمار معتبر ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ الزام تراشیوں سے ملکی میعشت ٹھیک نہیں ہوا کرتی ہے اور بیڑا غرق، ستیاناس کا بیانیہ بول کر موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق اور ستیاناس کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ اقتدار ملنے پر معیشت کی حالت خراب تھی اور پوری دنیا، ورلڈ بینک، عالمی ریٹنگ  ایجنسیز نے تسلیم کیا تھا کہ پاکستان 6فیصد ترقی کی شرح حاصل کرے گا،(ن) لیگ نے 5.8فیصد شرح سے ترقی کرتا اور کم ترین3فیصد مہنگائی کی شرح والا پاکستان حوالے کیا تھا لیکن نالائق ٹولے نے اپنی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی کی شرح کو14فیصد تک پہنچادیا ہے ایک سال میں اس حکومت نے ملکی میعشت کا جنازہ نکال دیا ہے اور  آج ملک میں ترقی کی شرح صرف 2.5فیصد تک ہو گئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایشیاء کی تیز ترین ابھرتی معیشت کو 15ماہ میں جنوبی ایشیاء کی سست ترین معیشت میں ڈھالنا تحریک انصاف کی حکومت کا کارنامہ ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی اس حکومت کی نالائقی کی ایک اور کہانی ہے، کاروبار اور معیشت ٹھپ کر کے تو یہ سرپلس ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں ریکارڈ ٹیکس وصولیاں ہوئیں جبکہ اس حکومت کو162ارب کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اس حکومت کی معاشی کارکردگی روزگار،کاروبار، دکان، فیکٹری، زراعت اور صنعت کا بند ہونا ہے، آج لارج اسکیل مینوفیکچرنگ، اسمال انڈسٹریز، زراعت سمیت تمام بنیادی شعبے منفی میں جا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ1000ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو گھٹا کر450ارب روپے کر دینا ترقی ہے۔
مسلم لیگ ن

مزید :

صفحہ آخر -