لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آج جنرل سٹاف تعینات

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آج جنرل سٹاف تعینات

  



 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج میں اہم عہدوں پر متعدد تقرریاں اور تبادلے کردیئے گئے،آئی ایس پی ارکے مطابق دو میجرجنرلز علی عامر اعوان اور محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیکرلیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان کو آئی جی کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کردیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی بننے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن (ڈی جی ایس پی ڈی)،لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو ایجوٹینٹ جنرل، لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کو کمانڈر منگلا کور اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو کورکمانڈر پشاور کور تعینات کردیاگیا۔

پاک فوج میں تقرروتبادلے 

مزید : صفحہ اول