عمران خان کی عدلیہ مخالف تقریر  پر درخواست آج سماعت کیلئے مقرر 

عمران خان کی عدلیہ مخالف تقریر  پر درخواست آج سماعت کیلئے مقرر 

  



 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ کیخلاف تقریر پر درخواست آج سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ (آج) درخواست پر سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے کیونکہ عمران خان کی تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 18نومبر کو عمران خان کی تقریر میں اعلی عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ تقریر کے متنازعہ حصہ کا ٹرانسکرپٹ درخواست کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

عدلیہ مخالف تقریر

مزید : صفحہ اول