جعلی اکا ؤنٹس کیس،آصف زرداری فریال تالپور کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر

جعلی اکا ؤنٹس کیس،آصف زرداری فریال تالپور کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیب نے جعلی بینک اکا ؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور انکی بہن فریال تالپور کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سمٹ بینک کی رقوم جعلی اکا ؤنٹس میں منتقل کیں، آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے بے نامی اداروں کے ذریعے فنڈز میں خوردبرد کیں۔نیب راولپنڈی کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیے گئے ریفرنس میں اومنی گروپ اور زرداری گروپ کی کمپنیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ملزمان پر سمٹ بینک کے اکا ونٹس سے 2150ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ریفرنس کے مطابق بے نامی دار اے ون انٹرنیشنل کے نام پر زمین خریدی گئی، ملزم مشتاق احمد زرداری کے پرائیویٹ سیکریٹری رہے اور ان دونوں کا مشترکہ اکاؤنٹ بھی، سمٹ بینک ریکارڈ کے مطابق اکاؤنٹ زرداری کیلئے استعمال ہوتا تھا۔نیب کے مطابق سمٹ بینک کے اکانٹ سے غیر قانونی 1200ملین روپے منتقل کرائے گئے، 950ملین روپے کی رقم دوبارہ زرداری کے زیر استعمال اکانٹس سے منتقل ہوئے اور 8.3 بلین روپے کی رقم جعلی اکانٹس کے ذریعے نکلوائی گئی۔ریفرنس میں درج ہے کہ انور مجید، عبدالغنی مجید اور مصطفی ذوالقرنین کا سارے معاملے میں اہم کردار ہے۔

زرداری ضمنی ریفرنس

مزید : صفحہ اول